دنیا

لیبیا ، تارکین وطن کی 2 کشتیاں ڈوبنے سے 57 افرا د ہلاک

لیبیا ، تارکین وطن کی 2 کشتیاں ڈوبنے سے 57 افرا د ہلاک

لیبیا کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی دوکشتیاں ڈوبنے سے 57 افراد ہلاک ہوگئے ، کشتیوں میں سوار تارکین وطن کا تعلق پاکستان ، بنگلہ دیش ، مصر ، شام اور تیونس سے بتایا جارہاہے ۔لیبین کوسٹ گارڈ کے مطابق کشتیاں ڈوبنے سے 57 تارین وطن ہلاک ہوئے جن میں سے 1 بچے سمیت 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ۔حادثے کا شکار کشتیوں کے چار مسافر تیر کر ساحل تک آنے میں کامیاب ہوگئے۔بچ جانیوالے افراد کے مطابق ڈوبنے والی ایک کشتی میں اسی افراد موجود تھے اور یہ تارکین وطن غیر قانونی طورپر بحیرہ روم کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image