لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو ہراساں کرنے سے روک دیا تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو ہراساں کرنے سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو ہراساں کرنے سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو ہراساں کرنے سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو ہراساں کرنے سے روک دیا ۔ہائیکورٹ میں عمران خان کی ایک ہی نوعیت کے مقدمات درج کرنے کیخلاف اور ممکنہ زمان پارک آپریشن روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔ عمران خان عدالت میں پیش ہوئے ۔جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیے کہ اس درخواست میں ہمیں کچھ فوری نوعیت کا نظر نہیں آیا ماضی قریب میں ہم نے زمان پارک کے باہر بہت افسوسناک صورتحال دیکھی ہے ۔عمران خان کے وکیل نے دلائل دیئے کہ عمران خان کیخلاف ایک کے بعد ایک کیس درج ہورہاہے پنجاب میں عمران خان کیخلاف 80 کیسز درج کیے گئے ہیں ،عدالتیں پولیس کے اختیار ات کے غلط استعمال کو روک سکتی ہیں ،ہمیں انفارمیشن ملی ہے کہ عید کی چھٹیوں کے دوران کوئی آپریشن ہوسکتا ہے پانچ دن کیلئے ہمیںریلیف دیدیں ، کیونکہ پانچ دن کیلئے عدالتیں اور انصاف کے دروزے بند ہونگے ۔عمران خان کی درخواست پر جلد سماعت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی درخواست دومئی کو سماعت کیلئے مقرر ہے

Exit mobile version