پاکستان

لاہور کو اسمو گ کے نئے اسپیل کا خطرہ ، الر ٹ جاری

سموگ کا روگ کم نہ ہوا، لاہور آج بھی آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست

لاہور کو اسموگ کے نئے اسپیل کا خطرہ ہے، محکمہ ماحولیات نے اسموگ سے متعلق ریڈ الرٹ جاری کردیا۔ محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ شہریوں کو چاہیے کہ اگر ضروری کام سے باہر نکلنا پڑے تو ماسک لازمی استعمال کریں۔محکمہ ماحولیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں بھارتی ہواں کا رخ پاکستان کی طرف ہوگا، ان ہواں کی رفتار 4 سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس ایک بار پھر شدید متاثر ہونے جارہا ہے، محکمہ ماحولیات نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ غیر ضروری ہرگز باہر نہ نکلیں۔دوسری جانب پنجاب کے سیکریٹری تحفظ ماحول راجہ جہانگیر انور نے ہدایت کی ہے کہ گرین لاک ڈان والے علاقے میں دھول اڑائے بغیر صفائی کی جائے اور سڑکوں پر صاف پانی کا چھڑکا کیا جائے۔انہوں نے بتایا کہ کنسٹریکشن ورک پر مکمل پابندی عائد ہے، اس حوالے سے زیروٹالرنس ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image