موسم

لاہور میں 5 گھنٹوں میں 180 ملی میٹر بارش

لاہور میں 5 گھنٹوں میں 180 ملی میٹر بارش

لاہور میں 5 گھنٹوں میں 180 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ، سب سے زیادہ بارش لکشمی چوک کے علاقے میں ریکارڈ کی گئی ہے۔نشتر ٹاﺅن ، تاج پورہ ، قرطبہ ، چوک ، جوہر ٹاﺅن اور گلشن راوی سمیت کئی دیگر علاقوں میں بھی بادل جم کربرسے ۔گوجرانوالہ میں بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی ہے ۔فیصل آباد ، اور مظفر آباد میں بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔کے پی کے مختلف اضلاع میں آندھی ، بارش اور درخت گرنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 8 افراد زخمی ہوئے جبکہ 7 گھروں کو جزوی اور ایک گھر کو مکمل نقصان پہنچا ہے ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image