پنجاب کے شہر لاہور میں منکی پاکس کا پہلا کنفرم کیس رپورٹ ہوگیا ، منکی پاکس ڈیزیز وارننگ سینٹر کو موصول ہونیوالے مریض کے ڈیٹا کی تفصیلات ڈیش بورڈ پر جاری کردی گئیں ۔ڈیش بورڈ کے مطابق اکتالیس سالہ مریض کا تعلق منڈی بہاﺅالدین سے ہے جو 17 اپریل کو سعودی عرب سے آیا ہے ۔بیس اپریل کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے مریض میں منکی پاکس کی تصدیق کی ،ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مریض کو آئسو لیٹ کردیاگیا ہے
Leave feedback about this