موسم

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آج سے بارشوں کا امکان

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آج سے بارشوں کا امکان

لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج سے24جنوری تک بارشوں جبکہ مری اور گلیات میں برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہوگئیں جس کے باعث لاہور،سرگودھا،میانوالی،خوشاب،بھکر،فیصل آباد،جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔گوجرانورالہ،گجرات،حافظ آباد،قصور،سیالکوٹ،نارروال،شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں وقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔بارش اور برفباری سے سردی کی شدت بڑھ جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے