معیشت و تجارت

لاہور ، انڈے اور مرغی کا گوشت سستا ہوگیا

لاہور ، انڈے اور مرغی کا گوشت سستا ہوگیا

لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ہوئی ہے ، شہر میں مرغی کاگوشت 498 روپے فی کلو میں دستیاب ہے ۔مرغی کے گوشت کی قیمت میں چند روز میں 70 روپے کمی ہوئی ہے ۔لاہور میں ایک درجن انڈوں کی قیمت میں 18 روپے کمی کے بعد 285 روپے میں دستیاب ہیں ۔ہول سیل مارکیٹ میں چینی 159 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے جبکہ پرچون کی دکان میںچینی 166 سے 170 روپے فی کلو میں دستیاب ہے ۔چند روز میں چنے اور دال ماش کی فی کلو قیمت میں 30 روپے کی کمی ہوئی ہے ۔بڑی ڈبل روڈی 10 روپے اضافے کے بعد 230 روپے کی ہوگئی ہے چھوٹی ڈبل روٹی کی قیمت میں بھی 10 روپے اضافے کے بعد 130 روپے کی ہوگئی ہے ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image