پاکستان

قیادت نے پنجاب اور کے پی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی منظوری دے دی،فواد چوہدری

لاہور:پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قیادت نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔جمعہ کو پنجاب اور ہفتے کو خیبرپختوانخوا کا پارلیمانی اجلاس ہوگا جس کے بعد دونوں اسمبلیوں کو توڑ دیا جائے گا۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں سے مستعفی ہونے سے متعلق پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔اجلاس میں استعفے اور عام انتخابات کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔اجلاس میں اعظم سواتی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کر نے کی توثیق کردی ہے۔سندھ اور بلوچستان سے ہمارے ممبر اپنے استعفے جمع کرائیں گے سپیکر قومی اسمبلی کو ممبران کے استعفے منظور کرنے کا کہا جائے گا۔رہنما پی آئی نے کہا کہ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی اور ہفتے کو کے پی کے کاپارلیمانی اجلاس ہوگا جس کے بعد دونوں اسمبلیوں کو توڑا جائے گا۔عمران خان سے کے پی کے کے وزیر اعلیٰ کی ملاقات ہوگئی،کل وزیر اعلیٰ پنجاب ملیں گے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image