تازہ ترین

قسم اٹھاسکتا ہوں بشری کا چہرہ نکاح والے دن دیکھا،عمران خان

قسم اٹھاسکتا ہوں بشری کا چہرہ نکاح والے دن دیکھا،عمران خان

راولپنڈی: سابق چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قسم اٹھاسکتا ہوں بشری کا چہرہ نکاح والے دن دیکھا۔اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے بعد کمرہ عدالت میں موجود صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے نہ کوئی ملا نہ مذاکرات کئے، طویل عرصے تک جیل میں رہنا پڑا تو بھی مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا میں تو جان دینے کو تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ لندن پلان نواز شریف کو لانے ہمیں جیلوں میں ڈالنے اور پی ٹی آئی کو ختم کرنے کیلئے تھا، 9 مئی لندن پلان کا حصہ تھا مجھے غیر آئینی طور پر پکڑاگیا، 48 گھنٹوں میں ہمارے دس ہزار لوگوں کو گرفتار کیا گیا،انہوں نے بشریٰ بی بی کے سابقہ خاوند کے ذریعے کرایا اور جھوٹا الزام لگایا ہے ، یہ انتہائی اخلاق سے گرے ہوئے لوگ ہیں، میں قسم اٹھانے اور قرآن پر ہاتھ رکھنے کیلئے تیار ہوں بشری کو اس دن دیکھا جس دن میرا نکاح ہوا۔انہوں نے کہا کہ قوم کو پیغام دینا چاہتا ہوں آپ کا کپتان آخری سانس تک لڑنے کیلئے تیار ہے، میں آج آپ کو واضح کر رہا ہوں الیکشن پی ٹی آئی جیتے گی، شیخ مجیب الرحمٰن کیخلاف انہوں نے کیا کیا مگر اس نے 162 سیٹیں جیتیں تھیں،سابق چیرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ 6.17کی گروتھ کو صفر پر لے آئے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image