تازہ ترین

فیک نیوز سے نمٹنے کیلئے جامع لائحہ عمل مرتب کرنا ضروری:وزیر اطلاعات

ایل او سی پر 50بھارتی فوجی ماردیئے، ایسا جواب دینگے دنیا یاد رکھے گی ، وزیر اطلاعات

ریاض:وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے ریاض میں سعودی میڈیا فورم 2025 کے زیراہتمام مباحثے میں کہا ہے کہ فیک نیوز سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر جامع لائحہ عمل مرتب کرنا ضروری ہے۔ غلط معلومات اور جھوٹی خبروں کے پھیلا کو روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں، فیک نیوز اور مس انفارمشین سب سے بڑا خطرہ اور چلینج ہیں، ہمیں اس کا حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔
عالمی سطح پر ایک ایسا ادارہ ہونا چاہئے جہاں مصنوعی ذہانت کے ذریعے حقائق کی جانچ کا نظام موجود ہو، سوشل میڈیا پر مصنوعی ذہانت کا استعمال منصفانہ ہونا چاہئے اسے کسی ایک جانب نہیں جھکایا جا سکتا۔ حقائق کی تصدیق کیلئے جامع، مستند اور معتبر نظام ناگزیر ہے جس پر لوگ بھروسہ کر سکیں، عالمی میڈیا اداروں کے مقامی میڈیا کے ساتھ تعاون اور اشتراک کیلئے تیار ہیں، اس طرح کی شراکت داری سے شفافیت کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
ہمیں ایسے میڈیا کی ضرورت ہے جو سماجی مسائل پر روشنی ڈالے اور لوگوں کو اپنی بات کہنے کا موقع فراہم کرے، عالمی شراکت داری کے ذریعے مقامی میڈیا اداروں میں مثالی تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ غزہ جیسے عالمی مسائل کے بارے میں صحیح اور حقیقی معلومات کی فراہمی ضروری ہے تاکہ دنیا وہاں ہونیوالے مظالم سے آگاہ ہو سکے، پاکستان کے پاس بہترین نیوز چینلز، تفریحی چینلز، فلمسازی اور دستاویزی فلمیں بنانے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ نئے معاہدے کئے جائیں۔
سعودی عرب میں وژن 2030 کے تحت رونما ہونے والی تاریخی تبدیلیوں کا مشاہدہ کر کے خوشی ہوئی، وژن 2030 ایک خواب نہیں بلکہ عملی شکل اختیار کر چکا ہے، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں ایک عظیم انقلاب آ چکا ہے۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image