بولی ووڈ اسٹار کنگ خان نے کئی سال بعد فلم پٹھان کے ذریعے بڑی اسکرین پر واپسی کی تھی یہ فلم دنیا بھر میں زبردست بزنس کرنے میں کامیاب رہی اور کمائی کے کئی ریکارڈز بھی قائم کیے فلم میں شاہ رخ خان کیساتھ دپیکا اور جان ابراہم نے اہم کردار اد ا کیے تھے مگر کیا آپ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ شاہ رخ خان کو اس فلم کیلئے کتنا معاوضہ ادا کیا گیا ؟ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ شاہ رخ خان کو اس فلم سے کتنی آمدنی ہوئی اور یہ اعداد وشمار دنگ کردینے والے ہیں۔شاہ رخ خان نے منافع کے 60 فیصد حصے لینے کو ترجیح دی اور یہ رقم لگ بھگ 200 کروڑ بھارتی روپے 687 کروڑ پاکستانی روپوں سے زائد بنتی ہے۔فلم پٹھان نے دنیا بھر میں 1050 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا تھا جن میں سے 545 کروڑ روپے کی آمدنی بھارت میں ہوئی 1050 کروڑ میں سے پروڈیوسر ز کا منافع 333 کروڑ روپے تھا ، جس میں سے 60 فیصد شاہ رخ کے حصے میں آیا جو 200 کروڑ روپے کے قریب بنتا ہے ۔
انٹرٹینمنٹ
فلم پٹھان میں کام کرنے پر کینگ خان کو ملنے والا معاوضہ جان کر دنگ رہ جائینگے
- by web_desk
- اپریل 19, 2023
- 0 Comments
- 744 Views
- 2 سال ago
Leave feedback about this