تازہ ترین

فسادی اور شرپسند سیاسی تاریخ کا خونی باب لکھ رہے: مریم نواز

فسادی اور شرپسند سیاسی تاریخ کا خونی باب لکھ رہے: مریم نواز

لاہور :وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے شہید ہونے والے کسی کے بیٹے اور بھائی تھے،ظلم کیا گیا ، کیا دوسروں کو مارنا اور زخمی کرناپرامن احتجاج ہوتا ہے ؟ فسادی اور شرپسند سیاسی تاریخ کا خونی باب لکھ رہے ہیں ۔وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ فسادی اور شرپسند سیاسی تاریخ کا خونی باب لکھ رہے ہیں۔
سری نگر ہائی وے پرشرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی تھی جس سے 4 رینجرز اہلکار شہید جبکہ 5 رینجرز اور 2 پولیس کے جوان بھی شدید زخمی ہو گئے۔شرپسندوں کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں اب تک رینجرز کے 4 جوان شہید اور پولیس کے 2 جوان شہید ہو چکے ہیں جبکہ اب تک 100 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں جن میں متعدد شدید زخمی ہیں۔
آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو بھی بلا لیا گیا ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ قانون توڑنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا جبکہ انتشار پھیلانے والوں کو موقع پر گولی مارنے کے واضح احکامات دے دیے گئے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image