بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کا خفیہ غیر ملکی پاسپورٹ سامنے آگیا لوٹی ہوئی دولت چھپانے اور منی لانڈرنگ کوچھپانے کیلئے فرح گوگی کو ایک غیر معروف ملک ونو آٹو کا خفیہ پاسپورٹ بنا کردیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔دسمبر 2021 میں تحریک انصاف کی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ممکنہ کامیابی کے پیش نظر چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے ملک کے ایک معروف پراپرٹی ٹائیکون کے بیٹے کو اپنی فرنٹ پرسن فرح گوگی کیلئے خفیہ انٹرنیشنل پاسپورٹ خریدنے کا ٹاسک سونپا معروف پراپرٹی ٹائیکون نے ایک اور تاجر کو خفیہ پاسپورٹ بنانے کیلئے ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر دیئے ۔لوٹی ہوئی دولت اور منی لانڈرنگ کی رقم چھپانے کیلئے فرح گوگی کو ونوآٹو کا پاسپورٹ بنا کر دیاگیا جو 28 مارچ 2020 کو بشریٰ بی بی کے حوالے کیاگیا
Leave feedback about this