تازہ ترین

غزہ یکجہتی کے نام پر فساد برپا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے: عظمی بخاری

غزہ یکجہتی کے نام پر فساد برپا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے: عظمی بخاری

لاہور:پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ سے یکجہتی کے نام پر فساد برپا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ترقی کرتے پنجاب پر تشدد پسند گروہ حملے کر رہے ہیں۔کیا پاکستان میں پیش آنے والے واقعات سے غزہ کے لوگوں کو فائدہ ہو رہا ہے؟ ملک بھر میں فوڈ چینز میں 25 ہزار پاکستانی کام کرتے ہیں، ان فوڈ چینز پر حملوں میں زخمی ہونے والے بھی پاکستانی ہیں اور جاں بحق ہونے والا بھی پاکستانی ہے۔
غزہ اور فلسطین کے نام پر آگ لگانے کی کوشش کرنے والے یقینا نہ پاکستانی ہیں اور نہ پاکستان سے محبت کرتے ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جنہیں پاکستان میں امن اچھا نہیں لگتا، جنہیں پاکستان کی ترقی اچھی نہیں لگتی۔غزہ اور فلسطین کے نام پر شرپسندی کے پیچھے غیر ملکی ہاتھ بھی ملوث ہوسکتا ہے، جو پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتا ہے، فلسطینی اور غزہ سے تعلق رکھنے والے ہمارے مظلوم بہن بھائی شہادتیں دے رہے ہیں، ان کے بچے اور عورتیں شہید ہو رہی ہیں۔
اسلام تو امن و آتشی کا مذہب ہے، جو غیر مسلموں کی بھی زندگی اور جان و مال کے تحفظ کا ضامن ہے اور یہاں پر ایک مسلمان دوسرے مسلمان کو غزہ کے نام پر مارنے کی کوشش کرے تو یہ ناقابل برداشت ہے۔یہ فوڈ چینز فرنچائزز ہیں جنہیں پاکستانیوں نے خریدا ہوا ہے اور ان میں پاکستانی ہی کام کرتے ہیں اور روزگار کماتے ہیں، اگر یہ 25 ہزار پاکستانی بیروزگار ہوجائیں گے تو غزہ کے مسلمانوں کو کیا فائدہ ہوگا؟

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image