تازہ ترین

عمرا ن خان کیلئے آخری سانس تک کھڑی ہوں ، رہائی تک مارچ ختم نہیں کریں گے: بشری بی بی کااعلان

عمرا ن خان کیلئے آخری سانس تک کھڑی ہوں ، رہائی تک مارچ ختم نہیں کریں گے: بشری بی بی کااعلان

اسلام آباد:عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کا ہزارہ انٹرچینج کے قریب احتجاج میں شامل افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا جب تک خان ہمارے پاس نہیں آ جائیں گے ہم اس مارچ کو ختم نہیں کریں گے اپنی آخری سانس پر کھڑی رہوں گی، آپ لوگوں نے بھی میرا ساتھ دینا ہے، آپ لوگ میرا ساتھ نہیں دیں گے تب بھی میں کھڑی رہوں گی کیونکہ یہ صرف میرے شوہر کی بات نہیں بلکہ یہ اس ملک اور اس ملک کے لیڈر کی بات ہے۔
امید نہیں یقین ہے کہ پٹھان غیرت مند قوم ہے اور آخری وقت تک وہ ساتھ نہیں چھوڑتے، بشری بی بی نے اپنے مختصر سے خطاب کے آخری میں نعرہ بھی لگایا۔
بشری بی بی ہزارہ انٹرچینج کے قریب ریسٹ ہاؤس پہنچنے پر اپنی گاڑی سے باہر آئیں اور کارکنوں کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیا۔پاکستان تحریک انصاف کا اسلام آباد کی جانب مارچ گزشتہ روز صوابی سے شروع ہوا تھا جس کی قیادت وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈا پور کر رہے ہیں

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image