اسلام آباد: بشری بی بی نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان جب مدینہ ننگے پاں گئے اور واپس آئے تو جنرل باجوہ کو کالز آنا شروع ہو گئیں، باجوہ کو کہا گیا کہ یہ آپ کس شخص کو لے کر آئے ہیں۔انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ جنرل باجوہ (سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ) کو کہا گیا کہ یہ آپ کس شخص کو لے کر آئے ہیں، ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہئیں، باجوہ کو کہا گیا ہم تو ملک میں شریعت ختم کرنے لگے ہیں اور آپ ایسے شخص کو لے کر آئے۔ویڈیو پیغام میں بشری بی بی نے کہا کہ تب سے ہمارے خلاف گند ڈالنا شروع کر دیا گیا، میرے خلاف گند ڈالا گیا ، بانی پی ٹی آئی کو یہودی ایجنٹ کہنا شروع کیا گیا۔
احتجاج کے حوالے سے بشری بی بی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پوری قوم کو 24 نومبر کو نکلنے کی کال دی ہے، بانی پی ٹی آئی نے ہر طبقے کو اس احتجاج کا حصہ بننے کا کہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کہا جا رہا ہے کہ 24 نومبر کی تاریخ تبدیل کر دی جائے، 24 نومبر کی تاریخ کسی صورت تبدیل نہیں ہوگی، جب تک بانی پی ٹی آئی خود تاریخ بدلنے کا اعلان نہیں کرتے۔کسی بھی قانون میں کسی کو پرامن احتجاج سے نہیں روکا جاسکتا، بانی پی ٹی آئی باہر آکر کسی صورت بدلہ نہیں لیں گے۔
تازہ ترین
عمران مدینہ ننگے پاؤں جا کر آئے تو باجوہ کو فون آنے لگے : بشری بی بی
- by web_desk
- نومبر 22, 2024
- 0 Comments
- 42 Views
- 2 ہفتے ago
Leave feedback about this