پاکستان

عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت مقدمہ سماعت کے لیے مقرر

سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت مقدمہ سماعت کے لیے مقرر ہو گیا، رجسٹرار آفس نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے، سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بنچ جمعرات کو مقدمے کی سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ نے وزارت داخلہ کی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لاجر بنچ 20 اکتوبر کو مقدمے کی سماعت کرے گا۔

بنچ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر شامل ہیں، ان کے علاوہ جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس مظاھر علی اکبر نقوی بھی بنچ کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ کے 25 مئی کے حکم کی خلاف ورزی پر عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image