پاکستان تازہ ترین

عمران خان کی رہائی کا فیصلہ کن معرکہ شروع، احتجاج کی تیاریاں مکمل : بیرسٹر سیف

جعلی حکومت کچھ بھی کر لے ہم ڈی چوک پہنچیں گے: بیرسٹر سیف

پشاور:مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا فیصلہ کن معرکہ شروع ہوچکا ہے، راولپنڈی احتجاج کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں۔اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیراعلی علی امین گنڈا پور کی سربراہی میں عظیم الشان قافلہ احتجاج میں شرکت کرے گا، عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندرعلی امین گنڈاپور کی سربراہی میں راولپنڈی سے ٹکرائیگا، پرامن احتجاج ریکارڈ کرانے جارہے ہیں، پرامن احتجاج کو خراب کرنے کی کوشش کی تو پورا پاکستان سڑکوں پر ہوگا، جعلی مقدمات اور فارم 47 کی جعلی حکومت کیخاتمے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا، جعلی حکومت سے نجات دلانا اب فرض بن چکا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image