تازہ ترین

عمران خان کیساتھ کسی بھی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی: بیرسٹر گوہر

سیاسی جوڑ توڑ کے بعد بھی حکومت کوئی ٹارگٹ حاصل نہ کر سکی: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)بیرسٹر گوہرعلی خان نے اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔بانی پی ٹی آئی کی اندر کی بات کو باہر کبھی شیئر نہیں کیا اور ہمیشہ ان کی امانت کو محفوظ رکھا۔
بانی پی ٹی آئی کے اہلِ خانہ بھی حالات سے مکمل طور پر باخبر ہیں اور ان کے بچوں نے بھی واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ کوئی ڈیل نہیں کی گئی، قاسم سلیمان اپنے والد سے رابطے میں ہیں۔سیاسی معاملات کا حل صرف مذاکرات میں ہے اور تمام سٹیک ہولڈرز کو اس سمت میں سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔عمران خان کی پوزیشن بالکل واضح ہے اور پارٹی کی قیادت ان کی ہدایت کے مطابق ہی تمام امور چلا رہی ہے۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image