اسلام آباد:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے عالمی مالیاتی فنڈ کے خصوصی وفد سے سپریم کورٹ میں ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا خط ججز آئینی کمیٹی کو بھجوایا ہے، وہ طے کریں گے یہ معاملہ آرٹیکل 183 کی شق تین تحت آتا ہے، آئینی بنچ نے ہی اس معاملے کو دیکھنا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کی ملاقات پر بریف کروں گا، بانی پی ٹی آئی کے خط پر بات کروں گا، نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی پر بھی بات کروں گا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ میں نے آئی ایم ایف وفد کو جواب دیا ہم نے آئین کے تحت عدلیہ کی آزادی کا حلف اٹھا رکھا ہے، میں نے وفد کو بتایا یہ ہمارا کام نہیں ہے آپکو ساری تفصیل بتائیں، میں نے وفد کو نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے ایجنڈے کا بتایا۔میں نے وفد کو بتایا ماتحت عدلیہ کی نگرانی ہائیکورٹس کرتی ہیں، وفد نے کہا معاہدوں کی پاسداری اور پراپرٹی حقوق بارے ہم جاننا چاہتے ہیں، میں نے جواب دیا اس پر اصلاحات کر رہے ہیں۔
تازہ ترین
عمران خان کا خط ججز آئینی کمیٹی کو بھجوا دیا: چیف جسٹس یحیی آفریدی
- by web_desk
- فروری 11, 2025
- 0 Comments
- 104 Views
- 1 مہینہ ago

Leave feedback about this