پاکستان تازہ ترین

عمران خان کا آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن یا جے آئی ٹی بنانے کی خاطر سپریم کورٹ سے رجوع

عمران خان نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا، دائر درخواست میں آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن یا مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔

سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن یا مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایوان وزیر اعظم اور دفتر کی نگرانی، ڈیٹا ریکارڈنگ اور آڈیو لیکس کو غیر قانونی قرار دیا جائے، نیز آڈیو لیکس کی تحقیقات کروا کر ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔

عمران خان کی درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت اور متعلقہ حکام کو مزید آڈیوز کی لیک روکنے کا حکم دیا جائے، چیئرمین تحریک انصاف کی درخواست میں وزارت داخلہ، وزارت دفاع، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور وزارت اطلاعات کو فریق بنایا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ درخواست میں آئی بی، ایف آئی اے اور پیمرا کو بھی بطور فریق شامل کیا گیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image