لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الٰہی نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقرری کو عدالت میں چیلنج کرنے پر ا تفاق کرلیا۔زمانپارک میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران اور پرویز الٰہی ملاقات ہوئی جس کی اندرنی کہانی ہمارے نمائندے نے حاصل کرلی۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تقرری کو چیلنج کرنے پر اتفاق کیا اور25جنوری کو عد الت میں درخواست دائر کرنے کا حتمی فیصلہ کیا۔ملاقات میں وکلاء اور پارٹی رہنماؤں سے قانونی مشاورت بھی مکمل کی گئی۔ذرائع کے مطابق انون دان احمد اویس نے عمران خان اورملاقات کے شرکاء کو مکمل آئینی وقانونی شقوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔
Leave feedback about this