تازہ ترین

علی امین کی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5ججز کا سنیارٹی کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عدالت طلب کرلیا۔ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر علی امین گنڈا پور کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے علی امین گنڈاپور کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا اور کیس کی مزید سماعت 12 فروری تک ملتوی کردی۔وزیر اعلی علی امین گنڈا پور نے 24 جنوری کو جیل میں ملاقات نہ کروانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image