تازہ ترین

عافیہ صدیقی کیس؛ سمری وزیراعظم تک جلد پہنچانے کے لیے اس پر پی ٹی آئی لکھ دیں، جج کے دلچسپ ریمارکس

عافیہ صدیقی کیس؛ سمری وزیراعظم تک جلد پہنچانے کے لیے اس پر پی ٹی آئی لکھ دیں، جج کے دلچسپ ریمارکس

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نیڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کی سماعت کے دوران دلچسپ ریمارکس دیے کہ اگر سمری وزیر اعظم تک نہیں پہنچتی تو اس پر پی ٹی آئی لکھ دیں جلدی پہنچ جائے گی۔امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ عافیہ صدیقی رہائی کے لیے امریکا جانے والے وفد اگر پرائیویٹ گیا تو خرچہ حکومت دے گی یا نہیں؟ہائی کورٹ نے وزارت خارجہ کو سمری وزیر اعظم کو بھیجنے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ وزیر اعظم کو سمری بھیجیں تاکہ وہ غور کریں کہ امریکا جانے والے وفد کا خرچہ کون دے گا۔
وکیل نے دلائل میں کہا کہ حکومت کی طرف سے وفد میں کوئی نہیں تھا، پہلیانوشہ رحمن کا بتایا گیا اب وہ نہیں جا رہیں پھر عرفان صدیقی کا بتایا اب پتا چلا ہے وہ بھی نہیں ہیں، ویزا ابھی نہیں ہوا اس لیے آفیشل ویزا چاہیے۔عدالت نے امریکی وکیل سے استفسار کیا کہ سابقہ ڈکلیریشن سے متعلق بتائیں کیا پوزیشن ہے؟ عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل نے بتایا کہ اس موقع پر دورے کی کامیابی کے زیادہ چانسز ہیں۔دوران سماعت، انٹرنیٹ کی سست روی پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے برہمی کا اظہار بھی کیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image