پاکستان

عارف علوی صدر کے عہدے کا جواز کھو بیٹھے ہیں،نیئر بخاری

عارف علوی صدر کے عہدے کا جواز کھو بیٹھے ہیں،نیئر بخاری

سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر بخاری نے کہا ہے کہ عارف علوی صدر کے عہدے کا جواز کھو بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عارف علوی ریاست کے سربراہ ہیں لیکن حاضریاں زمان پارک میں دیتے ہیں۔پیپلز پارٹی کے ر ہنما کا کہنا تھا کہ مستقبل کو مدنظر رکھ کر انتخابات کا لائحہ عمل بنائیں گے۔سیاسی صورتحال کو مدنظر رکھ کر ہی انتخابی اتحاد کا فیصلہ کریں گے۔یاد رہے کہ صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری ملک میں آگ لگانے کے مترادف ہوگی۔لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو میں صدرمملکت کاکہنا تھا کہ عمران خان یا کسی بڑے رہنما کی گرفتاری سے مزاحمت ہوگی۔عمران کو خدشہ ہے کہ الیکشن آگے کردیئے جائیں گے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image