سیالکوٹ ، بھارتی فورسز نے ظفروال سیکٹر میں ورکنگ باﺅنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کردی ۔بھارتی فورسز نے ظفر وال سیکٹر سیالکوٹ ورکنگ پاﺅنڈری پر سیز فائز کی کھلم کھلا خلا ف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی ، بھارتی فورسز نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پہلے ظفر وال سیکٹر میں کواڈ کوپٹر ڈرون سے دراندازی کی کوشش کی ۔پاکستانی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے کواڈ کوپٹر ڈرون کی دراندازی کی بھارتی کوشش ناکام بنا دیا،بھارتی فورسز نے کواڈ کوپٹر کی دراندازی کی ناکامی کو کور کرنے کیلئے پاکستانی پوسٹوں پر بلا اشتعال فائرنگ شروع کردی ، پاکستانی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔
Leave feedback about this