دنیا

طالبان کا این جی اوز کو بند کرنے کا اعلان

طالبان کا این جی اوز کو بند کرنے کا اعلان

کابل :طالبان نے مقامی یا غیر ملکی این جی او میں خواتین کو ملازمت پر رکھنے پر پابندی کے فیصلے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے نیا حکم نامہ جاری کردیا۔اس بات کا اعلان افغانستان میں طالبان حکومت کی وزارت اقتصادیات کے سوشل اکاونٹ پر ایک پوسٹ میں کیا گیا۔
وزارت اقتصادیات نے کہا کہ وہ ملکی اور غیر ملکی تنظیموں کے ذریعے کی جانے والی تمام سرگرمیوں کی رجسٹریشن، رابطہ کاری، قیادت اور نگرانی کی ذمہ دار ہے۔حکومت این جی اوز میں خواتین کو ملازمتوں سے روکنے کا حکم دیا تھا لہذا عدم تعاون پر اس این جی او کی تمام سرگرمیاں منسوخ کر دی جائیں گی اور ان کا ایکٹیویٹی لائسنس جو وزارت کی طرف سے دیا جاتا ہے، وہ بھی منسوخ کر دیا جائے گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image