افغانستان کی طالبان حکومت نے چترال میں پاکستانی فوج پر ٹی ٹی پی کے حملے میں افغان سرزمین کے استعمال کی تردید کی ہے ۔طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ہمسایہ ممالک اپنے مسائل خود حل کریں ، افغانستان پر مبلہ نہ ڈالا جائے ۔ذبیح اللہ مجاہد نے برطانوی نشریاتی ادارے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اس دعوے کو مستردکیا کہ ٹی ٹی پی چترال میں سرحدی علاقے پر حملے میں افغان سرزمین استعمال کی ۔ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ وہ کسی کو بھی اپنے ہمسایہ اور دیگر ملکوں کیخلاف افغان سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینگے ۔
طالبان نے چترال حملے میں افغان سرزمین کے استعمال کی تردید کردی

طالبان نے چترال حملے میں افغان سرزمین کے استعمال کی تردید کردی