اسلام آبادصدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے قائداعظم کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم ایک جمہوری اور خود کفیل پاکستان کا وژن رکھتے تھے، ہم قائد کی بصیرت، غیرمتزلزل ہمت اور بے مثال عزم کی یاد تازہ کر رہے ہیں، قائداعظم نے وہ کردکھایا جس کوبہت سے لوگ ناممکن سمجھتے تھے۔
صد کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مختلف شعبوں میں نمایاں ترقی کی ہے، خوشحال اور انصاف پر مبنی قوم بننے کا سفر ابھی جاری ہے، قانون کی حکمرانی کی اقدار برقرار رکھنے کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ قائد کی انتھک محنت کی بدولت ہمارا وطن پاکستان معرض وجود میں آیا۔ قائد کی جدوجہد کا سفر یقین کی طاقت کے ذریعے خوابوں کی تعبیر کا ثبوت ہے۔آج قائد اعظم کے اقدار سے اپنی وابستگی کا اعادہ کرنے کا دن ہے، قوم کی ترقی، خوشحالی اور اتحاد کے لئے انتھک محنت کرنا ہے۔
تازہ ترین
صدر، وزیراعظم کا قائد اعظم کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت
- by web_desk
- دسمبر 25, 2024
- 0 Comments
- 404 Views
- 11 مہینے ago

Leave feedback about this