جرائم

شیخو پورہ ، بہو پر تشدد کرنیوالے ملزم کو تاحال گرفتار نہ کیاجاسکا

شیخو پورہ ، بہو پر تشدد کرنیوالے ملزم کو تاحال گرفتار نہ کیاجاسکا

شیخو پورہ میں بہو پر تشدد کرنیوالے ملزم کو پولیس تاحال گرفتار نہ کرسکی ۔اس حوالے سے پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے منڈی جھبراں میں بھی چھاپہ مارا گیا ، ملزم منڈی جھبراں میں اجناس کی خرید وفروخت کاکام کرتا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ تشدد کی شکار خاتون کا شوہر روزگار کیلئے جنوبی افریقا میں ہے ، ملزم کے دوسرے بیٹے نے تشدد کی ویڈیو بنا کر اپنے رشتے داروں کو بھیجی ملزم کادوسرا بیٹا زیر حراست ہے ،دوسری جانب ایک بیان میں متاثرہ خاتون نے کہا ہے کہ میں نے سسر سے بدتمیزی کی تھی جس پر انہوں نے مجھے مارا ، ہمارا گھریلو مسئلہ تھا اب وہ حل ہوگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری صلح ہوگئی ہے میں نے کوئی قانونی کارروائی نہیں کرنی ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image