انٹرٹینمنٹ

شہناز گل کو اپنا گھر چھوڑ کر کیوں بھاگنا پڑا؟

شہناز گل کو اپنا گھر چھوڑ کر کیوں بھاگنا پڑا؟

ماڈل و اداکارہ شہناز گل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے خوابوں کو پورا کرنے کیلئے گھر چھوڑ کر بھاگ گئی تھیں ۔چلبلی ،بھارتی پنجاب کی کترینہ کیف کے نا م سے مشہور شہناز گل نے حال ہی میں سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان میں کام کرکے بالی ووڈ میں قدم رکھا ہے۔ان کا ایک متوسط گھرانے سے تعلق تھا جہاں لڑکیوں کی جلدی شادی کردی جاتی ہے انہوں نے چھوٹی سے عمر میں ہی اکیلئے گھر سے نکلنے کا فیصلہ کرلیاتھا کیونکہ ان کے خواب بہت بڑے بڑے تھے اور گھر میں رہ کر ان کے خواب پورے نہیں ہوسکتے تھے ۔شہناز گل نے بتایا کہ جب میں نے اپنی شادی کی باتیں سنیں تو فوراً فیصلہ کیا کہ میں گھر سے بھاگ جاﺅں گی اور اپنے خواب پورے کروں گی وہ شادی سے بچنے اور اپنے خواب پورے کرنے کیلئے فوراً گھر سے بھاگ کر چندی گڑھ آگئی تھیں ۔گھر سے بھاگ جانے سے متعلق شہناز گل کا کہنا ہے کہ اچھا ہے میں گھر سے بھاگ گئی ورنہ آج میں اتنی مضبوط نہ ہوتی ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image