وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے میں بریت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔
لاہور کی خصوصی مرکزی عدالت کے جج اعجاز حسن اعوان نے 31 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں بریت کی وجوہات تحریر کی گئی ہیں۔
تحریری فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کوئی وجہ نہیں ملی۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ باپ بیٹے کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی، فیصلے میں یہ بھی لکھا ہے کہ ٹرائل کے بعد شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کو سزا ملنے کا کوئی امکان بھی موجود نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے میں بری ہو گئے تھے، لاہور کی خصوصی مرکزی عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کا فیصلہ سنایا تھا۔
Leave feedback about this