پاکستان

شہبازشر یف کو اعتماد کا ووٹ نہ لینا پڑے اس لئے راجہ ریاض کو بچایاجارہا ہے،فواد چوہدری

fawad chudry

اسلا آباد:تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو ا عتماد کا ووٹ نہ لینا پڑے اس لئے راجہ ریاض کوبچا رہے ہیں یہ لوٹوں کے سہارے پر حکومت کرنا چا ہتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ پر انہوں نے کہا کہ پاکستان پارلیمنٹ کا جس طرح سے ان لوگوں نے مذاق بنایا ہوا ہے اس کی مثال نہیں ملتی سپیکر کو جب پتہ چلتا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان آرہے ہیں وہ جوتے چھوڑ کر بھات جاتے ہیں ایسا لگتا ہے پارلیمنٹ کے اندر کوئی سرنگ بنائی ہے جہاں سے وہ خفیہ طورپر فرار ہوجاتے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت یہ الیکشن کروائیں گے تو کم از کم 15سے18ارب ر وپے درکار ہیں۔صورتحال اتنی خراب ہے کہ یہ عام انتخابات کی طرف جائیں گے کیونکہ اسمبلی تو اسمبلی تو اس وقت صرف ربڑھ سٹیمپ بن کر رہ گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے