آئی سی سی ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی دیکھانے کے باوجود بھارتی میڈیا فاسٹ بولر محمد شامی کی نجی زندگی اور انکی اہلیہ کے نامناسب الزامات انٹرویو نشر کرنے لگا۔بھارت کے مقامی میڈیا چینل نے آئی سی سی ورلڈکپ میں محمد شامی کی شاندار پرفارمنس پر انکی اہلیہ کا انٹرویو لیا، حسین جہاں نے ٹیم انڈیا کو شاندار کارکردگی پر سراہا تاہم ساتھ ہی فاسٹ بولر پر طنز بھی کَس دیا۔بھارتی کرکٹر کی اہلیہ حسین جہاں نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ کبھی کبھی ذہن میں یہ خیالات آتے ہیں کہ شامی جتنے اچھے کرکٹر ہیں اگر اتنے ہی اچھے وہ انسان ہوتے تو میں، میری بیٹی انکے ساتھ خوش و خرم زندگی گزار رہے ہوتے۔انہوں نے کہا کہ شامی کے لالچ اور گندے دماغ کی وجہ سے ہم تینوں کو ایسا وقت دیکھنا پڑرہا ہے، وہ پیسوں سے خود کو خوش رکھنے کی کوشش کررہا ہے لیکن میں ایسی نہیں ہوں۔حسین جہاں کا مزید کہنا تھا کہ وہ واقعی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے لیکن یہ ضروری نہیں کہ وہ زندگی میں بہت اچھا ہو، ذاتی زندگی میں انہوں نے بہت برا کیا۔قبل ازیں ورلڈکپ کے دوران ایک انٹرویو میں حسین جہاں نے ٹیم انڈیا کو شاندار کارکردگی دیکھانے پر مبارکباد دی تاہم فاسٹ بولر کی کارکردگی پر بات کرنے سے گریز کیا تھا، انکا کہنا تھا کہ میں ٹیم انڈیا کو اپنی نیک خواہشات ضرور بھیجوں گی لیکن شامی کو نہیں!۔حال ہی میں بھارتی اداکارہ پائل گھوش نے بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کو شادی کی مشروط پیشکش بھی کی تھی۔
Leave feedback about this