تازہ ترین

سینیٹ ،تمام اسمبلیوں کے انتخابات 1 ہی دن کرانے کی قرار داد منظور

سینیٹ ،تمام اسمبلیوں کے انتخابات 1 ہی دن کرانے کی قرار داد منظور

سینیٹ نے تمام اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن کرانے کی قرار دادمنظور کرلی سینیٹ اجلاس کے دوران تمام اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن کرانے کی قرار داد سینیٹر طاہر بزنجو نے پیش کی ۔طاہر بزنجو کی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے ، آئین کے تحت تمام اسمبلیوں کے انتخابات نگراں سیٹ اپ میں اکٹھے ہوں ۔ قرار داد میں کہاگیا ہے کہ پنجاب میں علیحدہ دن انتخابات عام انتخابات کا نتیجہ متاثر کرینگے اس سے وفاق میں چھوٹے صوبوں کا کردار متاثر ہوگا ، طاہر بزنجو کی قرار داد میں مطالبہ کیاگیا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات ایک ہی روز کرائے جائیں ۔قرار داد میں طاہر بزنجو کاکہنا ہے کہ سیاسی قیادت اور شراکت داروں کوذمے داری کامظاہرہ کرناچاہیے ، باہمی مشاورت سے جتنی جلدی ممکن ہو الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image