پاکستان تازہ ترین

سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں قتل

کینیا پولیس کی جانب سے سینئر پاکستانی صحافی ارشد شریف کو غلط فہمی کی بنیاد پر فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کرنے کی تصدیق کی گئی ہے۔

غیر ملکی نشریاتی اطلاعات کے مطابق ارشد شریف کو کینیا کی پولیس کی جانب سے نیروبی کے مضافات میں سر میں گولی مار کر اس وقت قتل کی گیا جب ان کے ڈرائیور کی طرف سے مبینہ طور پر چیک پوائنٹ پر قانون کی خلاف ورزی کی گئی اور ناکہ توڑا گیا۔

اس بارے میں کینییا کی پولیس نے بتایا ہے کہ پاکستانی صحافی اپنے ڈرائیور کے ساتھ مگادی سے نیروبی واپسی کا سفر کر رہے تھے کہ جہاں پولیس راستے میں سڑک بند کر کے جانچ پڑتال کر رہی تھی۔

کینیا پولیس کے ایک افسر کی طرف سے جاری بیان میں ارشد شریف کے پولیس کی فائرنگ سے قتل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ غلط فہمی کی بنا پر پاکستانی صحافی کا قتل ہوا اور اس بارے میں مزید معلومات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔

پولیس کے مؤقف کے مطابق انھیں ارشد شریف جیسی ہی ایک کار کے بارے میں بچے کو یرغمال بنانے کی اطلاع ملی تھی، جس پر سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کر کے گاڑیوں کی تلاشی لی جا رہی تھی کہ اس دوران پاکستانی صحافی کے ڈرائیور نے کار روکنے کے بجائے قانون کی خلاف ورزی کی، جس پر کار کا پیچھا کیا گیا اور یہ افسوسناک واقعہ رونما ہوا۔

کینیا پولیس ہیڈ کوارٹر کا کہنا ہے کہ انڈیپنڈنٹ پولیسنگ اوور سائٹ اتھارٹی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

افسوس ناک واقعے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے ارشد شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا، انھوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے۔

اس کے علاوہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ارشد شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور دیگر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے مقتول صحافی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image