پاکستان

سیلاب متاثرین کی داد رسی کے لیے وزیراعظم متحرک، خیبرپختونخوا کے متاثرہ علاقوں کا دورہ

سیلاب متاثرین کی داد رسی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف متحرک ہیں، انھوں نے آج خیبرپختونخوا کے بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، جہاں ٹانک میں نقصانات، امداد اور بحالی کے کاموں پر بریفنگ دی گئی۔جا

سیلاب متاثرین کی داد رسی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف متحرک نظر آ رہے ہیں، انھوں نے آج خیبرپختونخوا کے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، جہاں ٹانک کے علاقے پائی میں نقصانات، امداد اور بحالی کے کاموں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کو ٹانک میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کاموں سے آگاہ کیا گیا، وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے امدادی رقم  8 سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کرنے کے ساتھ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی اور ریلیف سرگرمیوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے 24 گھنٹے کام جاری رکھا جائے، خیبرپختونخوا انتظامیہ کی جانب سے ریلیف کے کاموں میں خصوصی دلچسپی لینے پر وزیراعظم نے انتظامیہ کی تعریف بھی کی اوروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے لیے سلام کا پیغام بھجوایا۔

وزیراعظم نے ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب سے متاثرہ علاقے کادورہ بھی کیا، مولانا فضل الرحمن بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پروزیراعظم کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتوں سے مل کر سیلاب متاثرہ افراد کو امداد فراہم کر رہے ہیں، اس سئ قبل وزیراعظم کو ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب سے تباہ کاریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی تھی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image