طلال چوہدری کی پریس کانفرنس پر فیاض الحسن چوہان کا ویڈیو پیغام کے ذریعے رد عمل میں کہنا تھا کہ ن لیگ اور بیگم صفدر اعوان نے ایک دفعہ پھر اپنے پالتو کارندوں کو میدان میں اُتار دیا ہے۔
فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ طلال چوہدری نے بیگم صفدر اعوان کی ہدایت پر آج پھر ججز کو ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ دھمکیاں لگائی ہیں۔
سپریم کورٹ میں کیس چل رہا ہے اور طلال چوہدری ججز کو درمیان میں نہ آنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔
جلسوں میں مخالفین کو غلیظ اشارے کرنے وال عدالتوں کو قانون اور اخلاق کا درس دے رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ رات دو بجے تنظیم سازی کا گُر اور سٗر رکھنے والا عمران خان کی زندگی پر کیچڑ اُچھال رہا ہے۔
سپریم کورٹ سے گذارش ہے کہ طلال چوہدری کی پریس کانفرنس کا سوموٹو نوٹس لیا جائے۔
فیاض چوہان نے مزید کہا کہ عدالتوں اور ججز کو دھمکیاں دے کر ن لیگ اپنے مطلب کا فیصلہ نہیں لے سکتی۔
ادارتی پسند
سپریم کورٹ میں کیس ہے، اور طلال چوہدری ججز کو دھمکیاں دے رہا ہے، فیاض الحسن چوہان
- by Rozenews
- جولائی 23, 2022
- 0 Comments
- 1047 Views
- 2 سال ago
Leave feedback about this