پاکستان

سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہمی کا حکم دے، پی ٹی آئی کی درخواست

سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہمی کا حکم دے، پی ٹی آئی کی درخواست

اسلام آباد: پی ٹی آئی کی جانب سے لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق عدالتی حکم پر عمل کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ 22 دسمبر کو عدالت عظمیٰ نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کی داد رسی کرے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کو ہدایت دی جائے کہ وہ لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم نہ کرنے والے ذمے داران کے خلاف کارروائی کرے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ تحریکِ انصاف کے امیدواروں، کارکنوں اور قائدین کی گرفتاری سے روکا جائے۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے امیدواروں، تجویز کنندہ، تائید کنندہ کو انتخابی عمل کے دوران ہراساں نہ کرنے کا بھی حکم دیا جائے۔عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کے دوران پی ٹی آئی کو انتخابی مہم چلانے کے لیے جلسے جلوسوں کی اجازت دی جائے۔ تحریکِ انصاف اور ان کے امیدواروں کو الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر مساوی کوریج دی جائے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image