اسلام آباد:پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے اپنے پروڈکشن ڈیبیو میں عالمی سطح پر بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ ان کی فلم ببلی/بابر کو کانز ورلڈ فلم فیسٹیول کے لیے منتخب کیا گیا ہے، جسے ہزاروں بین الاقوامی انٹریز میں سے چنا گیا۔ببلی/بابر کو کامران فائق نے ڈائریکٹ کیا اور قرب عباس نے لکھا ہے، جبکہ پروڈیوسرز رمشہ امجد اور عبداللہ کامران ہیں۔ فلم میں نئے چہرے، جیسے حسنین رانا، تنویر سید، ذیشان حیدر، فہد ہاشمی، عثمان چودھری، رضیہ ملک اور امتثال حسین شامل ہیں۔سونیا حسین نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اس بڑی کامیابی کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا، “یہ میرے لیے انتہائی خوشی کا لمحہ ہے کہ میری پہلی پروڈیوس کردہ فلم کو کانز جیسے باوقار فلم فیسٹیول میں جگہ ملی ہے۔
یہ نہ صرف ہماری ٹیم کے لیے بلکہ پاکستانی سینما کے لیے بھی ایک بڑی کامیابی ہے۔”سونیا نے اس کامیابی کا سہرا فلم کے ڈائریکٹر کامران فائق اور اپنی ٹیم کے دیگر ممبران کو دیا۔ انہوں نے لکھا، “یہ کامیابی ہمارے ڈائریکٹر کامران فائق کی غیر معمولی محنت اور ویژن کی مرہونِ منت ہے۔ ساتھ ہی پروڈیوسرز رمشہ امجد اور عبداللہ کامران کا شکریہ جنہوں نے اس پروجیکٹ میں اپنی جان ڈال دی۔”ببلی/بابر نہ صرف سونیا حسین کے کیریئر میں ایک سنگِ میل ہے بلکہ پاکستانی کہانیوں کو عالمی سطح پر روشناس کرانے کی ایک بہترین مثال بھی ہے۔
انٹرٹینمنٹ
سونیا حسین کی فلم ”ببلی بابر”کانز فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
- by web_desk
- نومبر 22, 2024
- 0 Comments
- 44 Views
- 2 ہفتے ago
Leave feedback about this