کھیل

سندھ پریمیئر لیگ میں پاکستان کرکٹ کے بڑے نام شامل

سندھ پریمیئر لیگ میں پاکستان کرکٹ کے بڑے نام شامل

سندھ پریمیئر لیگ میں پاکستان کرکٹ کے بڑے نام شامل پاکستان کرکٹ کے بڑے ناموں نے 25 جنوری سے شروع ہونے والی سندھ پریمیئر لیگ (ایس پی ایل) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بینظیر آباد ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں جب کہ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم حیدرآباد بہادرز کے صدر اور مصباح الحق ہیڈ کوچ ہوں گے۔سندھ پریمیئر لیگ کی ٹیم میرپورخاص ٹائیگرز نے سابق کپتان معین خان کو ہیڈ کوچ جبکہ فاسٹ بولر شعیب اختر کو ٹیم کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی لاڑکانہ چیلنجرز اور شرجیل خان سکھر پیٹریاٹس کی جانب سے کھیلیں گے۔قومی کرکٹرز سندھ پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے پرجوش ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image