پاکستان

سمجھ نہیں آرہا ڈاکوﺅں کے پاس ملٹری طرز کا اسلحہ کیسے پہنچا ، وزیراعلیٰ سندھ

سمجھ نہیں آرہا ڈاکوﺅں کے پاس ملٹری طرز کا اسلحہ کیسے پہنچا ، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں سمجھ نہیں آرہا کہ فوجی طرز کا اسلحہ ڈاکووں تک کیسے پہنچ رہا ہے۔ کندھ کوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمور، گھوٹکی، جیکب آباد اور سکھر میں بدامنی کی وجہ قبائلی تنازعات ہیں، نگران حکومت کے دور میں حالات خراب ہوئے ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ پولیس، رینجرز اور فوج کے تعاون سے جلد یہاں پر امن قائم ہوگا۔ گزشتہ حکومت میں وفاقی حکومت نے فوجی طرز کے ہتھیاروں کی درخواست کی تھی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اب بھی فوجی طرز کے ہتھیاروں کی درخواست کریں گے، انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ سے بھی فوجی طرز کے ہتھیاروں کی درخواست کی ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ قبائلی تنازعات کے خاتمے کے لیے مقامی سرداروں سے مدد لی جائے گی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image