وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ معاشی ترقی میں ٹیکنالوجی اہم کردار ادا کرتی ہے، انھیں یاد ہے کہ پاکستان میں اس حوالے سے ایسی آخری کانفرنس 18 سال پہلے ہوئی تھی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ ملک 4 سال پہلے کچھ اور تھا، ہمارے دورمیں معاشی ترقی کی شرح 6 فیصد پر تھی۔
وزیر خزانہ کے مطابق یہ ہمارا فرض ہے کہ ملک کی معیشت کو بہتر کریں، ملکی ترقی کے لیے میثاق معیشت پر متفق ہونا ہو گا، اور اس کے لیے امید ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں پاکستان کی خاطر مل کر کام کریں گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ایک مہینے میں آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا، ہم نے 5 دن کے اندر ہی بجٹ پیش کیا، ہم نے سیاست کے بجائے ریاست کوترجیح دی، ہم نے یہ ذمہ داری لی ہے، تاہم اس کی مکمل انجام دہی کے لیے ابھی ہمیں بہت زیادہ کام کرنا ہو گا۔
Leave feedback about this