پاکستان

سرفراز بگٹی جتنا سیاسی قد ہے اتنی بات کریں ، مریم اورنگزیب

بلاول کی زبان پر افسوس ہے، تہذیب میں رہ کر بات کریں، مریم اورنگزیب

رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا سائٹ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرفراز بگٹی صاحب ، جتنا سیاسی قد ہے اتنی بات کریں ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ائیر پورٹ سے کہاں جانا ہے ؟ یہ نہ آپ کا مسئلہ ہے نہ آپ کا فیصلہ ہے ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ سرفراز بگٹی اپنی فورس اور تیاری عوام کو تحفظ اور امن دینے کیلئے استعمال کریں ۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف اس ملک کے تین بار کے منتخب وزیراعظم ہیں ان پر جھوٹے کیس بنا کر بے بنیاد الزام لگا کر ناحق سزا دی گئی ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image