سانگھڑ کے قریب دوڑ ریلوے اسٹیشن پر سرہاڑی جانیوالی مال گاڑی کی ایک بوگی ٹریک سے اتر گئی جس کے باعث اپ اور ڈاﺅن ٹریک متاثر ہوگئے ، 5 گھنٹے بعد ڈاﺅن ٹریک کو بحال کردیاگیا۔ریلوے حکام کے مطابق مال گاڑی کی ایک بوگی کے چار ویل ٹریک سے اتر گئے جس کے باعث کراچی سے پنجاب جانیوالے اپ اور ڈاﺅن ٹریک مکمل طورپر بند ہوگئے حادثے کے بعد نوابشاہ ، سرہاڑی ، شہداد پور اور ٹنڈو آدم میں ٹرینوں کو روک دیا گیا۔ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اپ ٹریک سے ہوگی کو ہٹانے کاکام جاری ہے۔
Leave feedback about this