دنیا

سال 2024بچوں کیلئے بدترین سال قرار

سال 2024بچوں کیلئے بدترین سال قرار

نیویارک:یونیسیف نے 2024 کو بچوں کیلئے بدترین سال قرار دیدیا۔اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے بچوں کے حوالے سے تشویشناک رپورٹ جاری کردی۔ 47 کروڑ 30لاکھ بچے جنگی ماحول میں زندگی گزار رہے ہیں، دنیا بھر میں ہر چھٹا بچہ بندوق کی گولی کے سائے تلے رہنے پر مجبور ہے، 1990 کے بعد دنیا بھر میں تنازعات کے باعث متاثرہ بچوں کی تعداد دوگنی ہوگئی۔
رپورٹ میں کہا ہے کہ 1990 کی دہائی میں تقریبا 10 فیصد کے مقابلے میں آج تقریبا 19 فیصد بچے تنازعات سے متاثر ہیں، ان علاقوں میں بچے مارے جا رہے، زخمی ہورہے، سکول چھوڑنے پر مجبور ہو رہے، حفاظتی ٹیکوں سے محروم ہو رہے اور شدید غذائی قلت کا شکار ہو رہے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image