لاہور:سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر و امپائر محمد نذیر جونیئر کے بیٹے نعمان نذیر نے انتقال کی تصدیق کر دی۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ نذیر جونیئر چند روز سے شدید علیل تھے، ان کو گزشتہ روز طبیعت زیادہ خراب ہونے پر ہسپتال لے جایا گیا۔مرحوم کے اہل خانہ نے بتایا ہے کہ نذیر جونیئر 5 برس قبل ٹریفک حادثے میں زخمی ہوئے تھے جس کے بعد ان کی طبیعت خراب رہتی تھی۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر نے پاکستان کے لیے 14 ٹیسٹ اور 4 ون ڈے میچز کھیل رکھے ہیں۔نذیر جونیئر نے مجموعی طور پر 37 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، وہ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سب سے زیادہ 7 وکٹیں لینے والے پہلے سپنر بھی ہیں، انہوں نے 15 ون ڈے اور 5 ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کے فرائض بھی انجام دے رکھے ہیں۔
کھیل
سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر و امپائر محمد نذیر جونیئر انتقال کر گئے
- by web_desk
- نومبر 21, 2024
- 0 Comments
- 36 Views
- 2 ہفتے ago
Leave feedback about this