پاکستان

زرداری کے دوست کے بیٹے کو کراچی ائیر پورٹ پر رو ک لیا گیا

زرداری کے دوست کے بیٹے کو کراچی ائیر پورٹ پر رو ک لیا گیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست انور مجید کے بیٹے نمر مجید کو کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق نمر مجید کو ایک اعلیٰ شخصیت کی مبینہ مداخلت کے بعد رہا کیا گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق نمر مجید ایک دفعہ کی اجازت لے کر بیرون ملک گئے تھے اور وہ مقررہ مدت سے زائد کے بعد وطن واپس آئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نمر مجید کا نام نیب کی درخواست پر ایف آئی اے کی اسٹاپ لسٹ میں تھا جب کہ نیب نے ان کا پاسپورٹ بھی بلیک لسٹ کر دیا تھا۔ذرائع کے مطابق نمر مجید اپنے والد اور خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ بیرون ملک سے کراچی پہنچے تھے۔ نیب نمر کے خلاف جعلی اکاو¿نٹس کیس کی تحقیقات کر رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نمر مجید کی آج احتساب عدالت میں پیشی کا امکان ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image