کھیل

رضوان نے تیز کرکٹ میں سلوبیٹنگ کی وجہ بتادی

رضوان نے تیز کرکٹ میں سلوبیٹنگ کی وجہ بتادی

کراچی،محمد رضوان نے تیز کرکٹ میں سلو بیٹنگ کی وجہ بتادی،پاکستان وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ان دنوں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کررہے ہیں۔اکثر ان پر کمتر اسرائیک ریٹ کی وجہ سے اعتراض بھی کیا جاتا ہے مگر اب انہوں نے اس کی وجہ بھی بنیادی۔ایک غیر ملکی ویب سائٹ کو انٹرویو میں رضوان نے کہا کہ جب بھی کوئی میری خدمات حاصل کرے تو اس کا تقاضا ہوتا ہے کہ میں پچ پر ڈٹا رہوں،مختصر فارمیٹ میں اینکر کا کردار ادا کرنا کافی مشکل ہوتا ہے اور بعض اوقات تویہ شرمندگی کا باعث بھی بن جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی لیگ ٹیم میری خدمات حاصل کرے تو اس کا مطالبہ یہی ہوتا ہے کہ جس طرح پاکستان ٹیم میں کھیلتا ہوں ویسے ہی ان کی جانب سے بھی کھیلوں،میں ہمیشہ ہی کنڈیشنز ا ور حریف کو سمجھنے کی کوشش کرتا ہوں اور اس میں وقت لگتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے