پاکستان تازہ ترین

دہشتگردی کے واقعات میں جاں بحق ہونیوالے مزید 2 افراد کی لاشیں مل گئیں

دہشتگردی کے واقعات میں جاں بحق ہونیوالے مزید 2 افراد کی لاشیں مل گئیں

دو روز قبل دہشتگردی کے واقعات کے بعد بولان سے مزید دو افراد کی لاشیں ملنے کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 54 ہوگئی۔ذرائع نے بتایا کہ بولان کے علاقے دوزان میں ریلوے پل کے ملبے سے جاں بحق مزید دو افراد کی لاشیں ملیں، دوسری جانب نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے عملے نے تخریب کاری کے نتیجے میں بولان میں قومی شاہراہ پر گرنے والے ریلوے پل کو اٹھا کر قومی شاہراہ پر ٹریفک کو بحال کردیا ہے۔ ریلوے پل گرنے کے باعث کوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس معطل رہی، ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردی واقعہ میں متاثرہ پل کی مرمت کیلئے ڈیڑھ سے دو ماہ کا وقت درکار ہے۔واضح رہے کہ موسی خیل، بولان، قلات اور مستونگ میں دہشتگردی کے 8 واقعات کے مقدمات سی ٹی ڈی تھانے میں درج کئے گئے ہیں جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کیلئے پولیس اور لیویز کی استعداد کار کو بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image